بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی، ڈاكٹر حسن حبيبی كےگھر تشريف لےگئے جہاں انھوں نے ڈاكٹر حبيبی كی عيادت كی۔ اس موقع پر ڈاكٹر حبيبی نے اپنی بيماری كے متعلق قائد انقلاب اسلامی كو آگاہ كيا۔ ياد رہے كہ ايران كی نامور سياسی اورادبی شخصيت ڈاكٹر حبيبی چند ماہ قبل علالت كی وجہ سے ہسپتال میں داخل رہے اس وقت بھی قائد انقلاب اسلامی نے ہسپتال جا كر ان كی عيادت كی تھی۔
378984