آسٹريا میں عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

آسٹريا میں عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ۱۵مارچ ۲۰۰۹ء كو آسٹريا كے شہر وين میں مركز امام علی (ع) میں جشن منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی اس تقريب میں مركز اسلامی امام علی (ع) كے سرپرست " حجت الاسلام والمسلمين رمضانی" نے رسول اكرم (ص) كی سيرت كے موضوع پر خطاب كيا اور " حجت الاسلام والمسلمين محمد والد من" نے ان كے خطاب كا جرمن زبان میں ترجمہ كيا۔ آسٹريا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے انچارج " محمد كيارشی" نے جشن كی اس تقريب میں خطاب كرتےہوئے عيد ميلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت كے حوالے سے تمام مسلمانوں كو تبريك پيش كرتے ھوئے كہا كہ يورپ میں مسلمانوں كو انبياء كا سفير ہونا چاہیے تاكہ پوری دنيا میں انبياء كے پيغام كو نشر كر سكیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دينی اور علمی مسائل میں مسلمانوں كی پيشرفت مسلمانوں كے دشمنوں كو كمزوركر دے گی۔
378823