عدالت، اسلامی انقلاب كا اصلی نعرہ ہے

IQNA

عدالت، اسلامی انقلاب كا اصلی نعرہ ہے

سماجی گروپ: مغربی آذربائيجان كے گورنر نے كہا ہے كہ عدالت، اسلامی انقلاب كا محور اور خلقت انسانی كے اہداف میں سے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق مغربی آذربائيجان كے گورنر " رحيم قربانی" نے گزشتہ روز ارومیہ میں مسجد حضرت قاسم (ع) میں لوگوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عدالت اسلامی انقلاب كا محور اور خلقت انسانی كے اہداف میں سے ہے۔ موجودہ حكومت لوگوں كی خدمت كےلیے اس الہی قانون پر عمل پيرا ہے۔ انھوں نے مختلف ميدانوں میں ايرانی جوانوں كی كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران كی كاميابيوں كا امريكی سياست دان بھی اعتراف كرتے ہیں۔ آج اسلامی انقلاب كی بركتوں سے دنيا میں ايران كو قدر كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے۔
380176