اسلام مخالف تقرير پر "ورون گاندھی" كی گرفتاری

IQNA

اسلام مخالف تقرير پر "ورون گاندھی" كی گرفتاری

اعزازی گروپ/ جلال بيطرفان: ہندوستان كےپہلے وزير اعظم " جواہر لعل نہرو" كے نواسےورون گاندہی كو اتر پرديش كی پوليس نے اسلام مخالف تقرير كرنے كے جرم میں گرفتار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گاندھی كی گرفتاری كے خلاف ان كے حامی ۱۰ہزار ہندؤوں نے مظاہرہ كيا ہے جنہیں پوليس نے منتشر كر ديا ۔ ورون گاندہی نےاترپرديش كے مقامی ٹی وی پر اپنی تقرير میں كہا تھا كہ سب كے سب مسلمان اسامہ بن لادن ہیں۔ اس لیے انہیں ملكی امور سےدور ركھا جائے۔ ہندوستان كی پوليس نے گزشتہ روز گاندہی كو تقرير كے بعد گرفتار كر ليا تھا۔ اس نے اپنے حاميوں كو پيغام بھيجا ہے كہ میں اپنی باتوں پر آخری دم تك قائم ہوں۔ ياد رہے كہ ورون گاندہی اس سے پہلے بھی اسلام مخالف تقريریں كر چكا ہے۔
381003