بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے رائٹرز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے بلدياتی انتخابات میں تركی كے اسلام پسند وزير اعظم " رجب طيب اردگان" كی جماعت كو كاميابی حاصل ہوئی ہے۔ غير سركاری نتائج كے مطابق ۸۰فيصد ووٹوں كی گنتی مكمل ہو چكی ہے۔ جس میں سے جماعت حزب عدالت نے ۳۹فيصد ووٹ حاصل كیے ہیں۔ تركی كے وزير اعظم رجب اردگان كی جماعت حزب عدالت نے ۲۰۰۱ میں سيكولر جماعتوں كو انتخابات میں پہلی بار شكست دی تھی اب مسلسل تيسری مرتبہ سيكولر جماعتوں كو انتخابات میں شكست دے چكی ہے۔
381338