بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جناب نابلسی نے كہا كہ اسلامی تحريك فتح كے رہنما " كمال مدحت" كے پراسرار قتل سے لبنان اور فلسطين میں داخلی انتشار پيدا ہوا۔ جو خطرات كا پيغام ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل مسلمانوں كی صفوں كے اندر تفرقہ اور فتنہ پيدا كرنے كے لیے فرصت كو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے ديتا۔ جبل عامل كی علماء كونسل كے سربراہ نے مزيد كہا كہ اسرائيل كی فتنہ انگيزيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے فلسطينيوں كے آپس میں اتحاد كی ضرورت ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل مسلمانوں كے داخلی انتشار سے اپنے مذموم مقاصد حاصل كرنا چاہتا ہے اس لیے ہم سب كی ذمہ داری ہے كہ وحدت و يكجہتی كے ذريعے اسرائيل كا مقابلہ كریں اور اسے اپنے مقاصد میں كامياب نہ ہونے دیں۔
381028