انسانی حقوق كا احترام اہل بيت (ع) كی سيرت ہے: آيت اللہ حكيم

IQNA

انسانی حقوق كا احترام اہل بيت (ع) كی سيرت ہے: آيت اللہ حكيم

اعزازی گروپ/ جلال بيطرفان:آيت اللہ حكيم نے كہا كہ انسانی حقوق كا احترام اہل بيت علہيم السلام كی سيرت ہے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار "خيمہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ " سيد محمد حكيم" نے نجف اشرف میں كويت كی انجمن ام البنين سے ملاقات كی جس میں انھوں نے شيعوں كو تاكيد كی كہ وہ اپنے امور كو اپنے نظريات كے مطابق انجام دیں نہ دوسرے نظريات كے مطابق۔ آيت اللہ حكيم نے ميلاد امام حسن عسكری علیہ السلام كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں چاہیے كہ ہم ائمہ معصومين علیہ السلام كے فرامين كے مطابق عمل كریں۔ انھوں نے كہا كہ دين اسلام تمام اديان سے زيادہ انسانی حقوق كو اہميت ديتا ہے۔ اور ائمہ معصومين علیہ السلام كے فرامين بھی اس موضوع پر بہت زيادہ ہیں كہ در حقيقت انسانوں كے حقوق كا احترام اہل بيت (ع) كی سيرت ہے۔
382851