بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے قطيف میں گزشتہ آدھی رات كے وقت سیڈيز تقسيم كی گئی ہیں جنمیں شيعہ مذہب پر بے بنياد الزامات كے علاوہ اس علاقے كے شيعوں سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ شيعہ مذہب كو چھوڑ كر سنی مذہب اختيار كریں۔ آج صبح اس علاقے كے شيعہ حضرات جب اپنے گھروں سے نكلے تو ان كی گاڑيوں پر بہت زيادہ مقدار میں سیڈيز موجود تھیں۔ جن میں شيعہ مذہب كے خلاف بہت زيادہ بے بنياد مواد ہے۔ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز اور امربالمعروف و نہی از منكر كی انجمن اس سے پہلے بھی شيعہ نشين علاقوں میں شيعہ مذہب كے خلاف سیڈيز اور كتابیں تقسيم كر چكے ہیں۔
382850