بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " حج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عزاداری اور مجالس عزا كے ان پروگراموں میں خطباء نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) كی شخصيت كے متعلق تقارير كیں اور ذاكرين نے حضرت معصومہ (س) كے مصائب بيان كیے۔ عزاداری اور مجالس عزا كے پروگرام ان ہوٹلوں میں منعقد ہوئے كہ جن میں ايرانی زائرين رہائش پزير ہیں۔ مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ كے كچھ مركزی ہوٹلوں میں عزاداری كے یہ پروگرام دفتر قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے منعقد ہوئے جبكہ بقیہ پروگراموں كے بانی ايرانی زائرين كے قافلے تھے۔ ياد رہے كہ اس وقت تقريبا ۶۰ ہزار ايرانی زائرين مكہ اور مدينہ میں موجود ہیں۔
383910