اوباما كی تركی كے دينی علماء سے ملاقات

IQNA

اوباما كی تركی كے دينی علماء سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: ۷ اپريل ۲۰۰۹ء كو امريكی صدر" باراك اوباما" نے تركی كے شہر استنبول میں مسلمان ، عيسائی اور یہودی مذہبی رہنماوں سے ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے "اخبار العالم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی صدر "باراك اوباما" نے سابق امريكی صدر جارج ڈبليو بش كے دور حكومت میں اسلامی دنيا اور امريكہ كے درميان پيدا ہونے والے تناؤ كو كم كرنے كے لیے مسلمان ، عيسائی اور یہوديوں كے مذہبی رہنماؤں سے عليحدہ عليحدہ ملاقات كی۔ امريكی صدر نے تركی كے اپنے اس دورے میں اس ملك كے مذہبی اور تاريخی مقامات كی سير بھی كی۔ امريكہ كے صدر نے ترك طلباء كے ايك اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے دنيا كے اسلام كے ساتھ گفتگو كو ضروری قرار ديا ۔ انھوں نے كہا كہ اس گفتگو كے ذريعے تمام اختلافات دور ہو جائیں گے۔ امريكی صدر نے كہا كہ امريكہ نے بھی ديگر ممالك كی طرح غلطياں كی ہیں انھوں نے واضح كيا كہ روشن و تابناك مستقبل كے لیے ضروری ہے كہ دنيائے اسلام كے ساتھ تعاون كيا جائے۔
385143