برطانوی فوج میں مسلمان مثبت عنصر ہیں: وزير دفاع برطانیہ

IQNA

برطانوی فوج میں مسلمان مثبت عنصر ہیں: وزير دفاع برطانیہ

بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی آرمی میں مسلمان فوجی مثبت عنصر ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ كے وزير دفاع نے كہا ہے كہ برطانیہ كی افواج میں تنوع ہونا چاہیے اور فوجی سرگرميوں میں شريك ہونے كے لیے مسلمان ہونے میں كوئی مضائقہ نہیں ہے۔ انھوں نے مسلح افواج كے حوالے سے ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ چند سالوں سےمسلمانوں كو دہشت گردی كی كاروائيوں میں متہم قرار ديا جا رہا ہے۔ ليكن برطانیہ كی مسلمان اقليت كو ہرگز دہشت گردی میں ملوث نہیں قرارديا جا سكتا ہے۔ برطانیہ كے وزير دفاع نے آخر میں كہا كہ شدت پسندی،بداخلاقی اور دہشت گردی اس وقت كے اہم مسائل ہیں۔ ہمیں ان سے مقابلے كے لیے تيار رہنا ہوگا۔ انھوں نے كہا كہ اس وقت تقريباً ۳۹۰ مسلمان برطانیہ كی فوج میں موجود ہیں۔ اور ۲۰۰۱ء میں پہلا مسلمان برطانیہ كی فوج میں بھرتی ہوا تھا۔
386774