كابل میں دو دينی مدرسوں كا افتتاح

IQNA

كابل میں دو دينی مدرسوں كا افتتاح

ثقافتی و سماجی گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل كے نواحی شہر " قرہ باغ" میں دو جديد دينی مدرسوں كا افتتاح كر ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان دينی مدرسوں كے پرنسپل حضرات نے ان مدرسوں كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ دينی مدارس كی تعمير در حقيقت اسلامی حكومت كی بنيادوں كی تعمير ہے۔ اور یہ مدرسے اس علاقے كی علمی اور ثقافتی ضرورتوں كو پورا كریں گے۔ اطلاعات كے مطابق كابل كے نواحی شہر " قرہ باغ "میں " عمریہ، اور شرعیہ" نامی ان دو مدرسوں كی تعميرات كا كام گزشتہ لوگوں اور حكومت كی مدد سے شروع ہوا تھا۔ ان مدرسوں میں پانچ سو طلباء تعليم حاصل كر سكیں گے۔ اس وقت ان مدرسوں میں طلباء كو داخلہ ديا جا رہا ہے اور بہت جلد ان مدرسوں میں تعليمی سرگرميوں كا آغاز ہو جائے گا۔
386947