بحرين میں شيعہ قيديوں كی رہائی

IQNA

بحرين میں شيعہ قيديوں كی رہائی

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: بحرين كے بادشاہ نے گزشتہ روز امن عامہ میں خلل ايجاد كرنے كے جرم میں گرفتار ۱۸۷ قيديوں كی معافی كا اعلان كيا جن میں چند شيعہ علماء بھی شامل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كے بادشاہ " حمد بن عيسی آل خليفہ" نے آزاد ہونے والے قيديوں كو اپنے ايك پيغام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اميد ہے كہ آپ قيد كے دوران اپنے سابقہ اعمال سے پشيمان ہوئے ہوں گے اور مجھے اميد ہے كہ آزادی كے بعد لوگوں میں خوف وہراس ايجاد كرنے كے بجائے تم معاشرے میں امن وامان قائم كرو گے۔ ياد رہے كہ اس عام معافی میں بحرين كے شيعہ عالم دين " محمد المقداد" اور ديگر شيعہ قيدی بھی شامل ہیں جنہیں چند سال پہلے مختلف مظاہروں میں شركت كرنے كے جرم میں گرفتار كيا گيا تھا۔ ان میں سب سے اہم واقعہ يكم دسمبر ۲۰۰۷ء كو بحرينی شيعوں كا منامہ میں اسلحہ ڈپو پر حملہ تھا جس میں بہت زيادہ شيعوں كو گرفتار كيا گيا تھا۔ ان آزاد ہونے والے شيعوں میں كچھ بچے اور نوجوان بھی ہیں۔
388005