بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "محمد فينيش" نے كہا كہ اگر ملت فلسطين كی مدد كرنا اور فلسطين میں قيام امن كے لیے كوششیں كرنا جرم ہے تو ہم اس جرم كے ارتكاب كا اعتراف كرتےہیں كيونكہ ہمارا نظریہ ہے كہ لبنان اور دنيائے عرب كا امن فلسطين كے امن سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بات انھوں نے شہداء كی برسی میں خطاب كے دوران كہی۔ انھوں نے اس خطاب میں مزيد كہا كہ اگر كوئی خيال كرتا ہے ملت فلسطين كی مدد كرنے سےاس كے امن و امان میں خلل پڑتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے كہ اسرائيل نے اس امن كو خراب كرنے كے لیے بہت كچھ كيا ہے۔ اور اس كے جاسوسی كے اڈے اس كا بہترين شاہد ہیں۔
390762