سری لنكا میں ميلادالنبی (ص) كا انعقاد

IQNA

سری لنكا میں ميلادالنبی (ص) كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ:۱۹ اپريل ۲۰۰۹ء كو سری لنكا كے دارالحكومت كولمبو میں مسجد " جمعہ" میں جشن ميلاد النبی (ص) منعقد ہوا جس میں سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج" محمود رضا مرندی" نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی اس تقريب میں سری لنكا كے علماء نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب میں رسول اكرم (ص) كی شان میں اشعار پڑھے گئے اور علماء نے پيغمبر اسلام (ص) كے فضائل بيان كیے۔ جشن كی اس تقريب كو سری لنكا كے ریڈيو اور ٹی وی سے براہ راست كوريج دی گئی۔ ياد رہے كہ سری لنكا میں ميلاد النبی (ص) كے جشن مختلف مناسبتوں سے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
391715