بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جناب سليم الحص نے كہا ايرانی صدر " احمدی نژاد" نے نسل پرستی كے حوالے سے جنيوا میں منعقد ہونے والی كانفرنس میں اپنے خطاب میں فلسطين میں اسرائيلی اقدامات كو نسل پرستانہ اقدامات قرار ديا اور بين الاقوامی نمائندوں كے سامنے ان اقدامات كی مذمت كی۔ جناب "الحص" نے مزيد كہا كہ ايرانی صدر نے ۱۹۴۷ء میں تقسيم فلسطين كے بين الاقوامی فيصلے كی بھی مذمت كی ۔ سابق لبنانی وزير اعظم نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ احمدی نژاد نے جنيوا كانفرنس میں مسئلہ فلسطين پر اپنے موقف كا اظہار كيا ان كا یہ اقدام قابل تعريف ہے۔
393000