دہشت گرد كاروائيوں كی صرف مذمت كافی نہیں ہے: علامہ محمد حسين فضل اللہ

IQNA

دہشت گرد كاروائيوں كی صرف مذمت كافی نہیں ہے: علامہ محمد حسين فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شيعہ مرجع علامہ سيد " محمد حسين فضل اللہ"نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ دہشت گرد كاروائيوں كی صرف مذمت كر دينا كافی نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے كہا ہے كہ عراق میں حالیہ بم دھماكوں سے واقعات كی صرف مذمت كافی نہیں ہے بلكہ علماء اور مسلمانوں كو اس كے لیے عملی اقدامات كر كے اس قسم كے واقعات كا سد باب كرنا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ خودكش حملوں كے نتيجے میں بے گناہ افراد كی جانیں ضائع ہوئی ہیں اوركاظمين كےواقع میں شہداء اور زخميوں كی تعداد ۲۰۰ سے تجاوز كر گئی ہے۔ ان واقعات پر صرف مذمتی بيان صادركردينا بے سود ہے۔
394559