زاہدان كے امام جمعہ " آيت اللہ عباسعلی سليمانی " نے كہا كہ ايرانی صدر نے اس كانفرنس میں دنيا كے سامنے مظلوم فلسطينيوں كا بھر پور دفاع كيا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جنيوا كانفرنس میں احمدی نژاد نے ملت ايران كی شجاعانہ خصلت كو دنيا كے سامنے پيش كيا اور دنيا كی آزاد قوموں نے احمدی نژاد كے مؤقف كی تعريف كی اوراس سے دنيا میں ايران كے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ بعض افراد نے احمدی نژاد كی اس كانفرنس میں شركت پر تنقيد كی ہے ليكن انہوں نے اس كانفرنس میں اسرائيل كو رسوا كيا ہے۔
393816