بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنانی پارليمنٹ میں حزب اللہ كے نمائندہ " حسن فضل اللہ" نے گزشتہ روز بيروت میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری " بان كی مون" پر تنقيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ نے فلسطين میں اسرائيلی جارحيت كے حوالے سے كوئی خاص رد عمل كا اظہار نہیں كيا ہے۔ جناب حسن فضل اللہ نے مزيد كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری بان كی مون نے اقوام متحدہ كو اسرائيل كا خدمتگذارادارہ بنا ديا ہے۔ انہوں نے كہا كہ جنوب لبنان كی دیہی آبادی" قانا" میں بے گناہ لوگوں كے قتل عام پر بھی اقوام متحدہ كی طرف سے كوئی رد عمل سامنے نہیں آيا تھا اور یہ اس ادارے كی كمزوری كی دليل ہے۔
394755