لبنان میں مذہبی كشيدگی كا زمانہ گزر چكا ہے

IQNA

لبنان میں مذہبی كشيدگی كا زمانہ گزر چكا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی مختلف جماعتوں نے ايك مشتركہ بيانیے میں امريكی وزير خارجہ " ہيلری كلنٹن" كی لبنان كے داخلی مسائل میں مداخلت كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ لبنان میں مذہبی كشيدگی كا زمانہ گزر چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مختلف دھڑوں نے ايك نشست میں لبنان كے سياسی حلقوں سے درخواست كی ہے كہ وہ امريكہ كی سازشوں سے آگاہ رہیں اور امريكہ كی ظاہری دوستی پر مبنی سياست پر توجہ كیے بغير قومی مفادات كو مد نظر ركھتے ہوئے ملك میں انصاف كے اصولوں كی پابند حكومت كے قيام كے لیے كوشاں رہیں۔ اس بيانیے میں لبنان كے مختلف دھڑوں كی طرف سے حكومت لبنان سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ لبنان میں موجود اسرائيل كے جاسوسی اڈوں كا سراغ لگائے اور لبنان، اسرائيلی منصوبوں كو سركوب كرنے كے لیے مؤثراقدامات كرے۔ انہوں نے اس بيانیے میں لبنان میں مذہبی كشيدگی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كی داخلی سياست میں اب مذہبی خلفشار كی گنجائش نہیں ہے۔
397117