بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " دارالحياۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ قبلان نے لبنان كے تمام دھڑوں سے اپيل كی ہے كہ وہ انتخاب كے دوران عقلمندی كا مظاہرہ كرتے ہوئے ملك كے امن وامان میں بگاڑ پيدا نہ ہونے دیں۔ لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر نے كہا كہ مساجد اور امامبارگاہ كو انتخابی سرگرميوں میں استعمال كرنا ملك اور دين اسلام كے مفاد میں نہیں ہے۔ قومی وحدت نامی ايك گروہ نے بھی ايك بيانیے كے ذريعے لبنان كے انتخاب میں شركت كرنے والی تمام جماعتوں سے اپيل كی ہے كہ وہ ايسے مسائل سے اجتناب كریں جن سے ملك كے امن وامان میں خلل پڑتا ہو۔
397141