بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے شيعہ علماء كے ايك وفد نے گزشتہ روز افغانستان كے صدر حامد كرزئی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں شيعہ علماء نے اپنی مشكلات بيان كیں۔ اس ملاقات میں شيعہ عالم دين حجت الاسلام " ابراہيمی" نے ملك میں اسلامی وحدت كے فروغ پر زور ديتے ہوئے حكومت سے درخواست كی كہ وہ ملك سے انتشار و افتراق كے اسباب كا خاتمہ كرے۔ حامد كرزئی نے بھی اس ملاقات میں افغانستان كے شيعوں كی مشكلات كے حل كی يقين دہانی كرائی اور نائب صدر " كرم خليلی " كو افغانستان كی شيعہ برادری كے مسائل كے حل كے لئے كميشن تشكيل دينے كی ہدايت كی۔
398847