افغانستان كی رياست " پروان" میں دينی مدرسے كی تاسيس

IQNA

افغانستان كی رياست " پروان" میں دينی مدرسے كی تاسيس

ثقافتی و سماجی گروپ: افغانستان كی رياست " پروان" كے مركز " جعفر خيل" میں جديد دينی مدرسے كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی رياست " پروان" میں ايك خيراتی ادارے نے ۱۵۰۰ مربع میٹر زمين پر ايك دينی مدرسہ تعمير كيا ہے۔ اس مدرسے كی مسجد میں ۵۰۰ نمازيوں كے نماز پڑہنے كی گنجائش ہے اور اس مسجد میں دينی طلاب كی تعليم كی تمام سہوليات موجود ہیں۔ اس دينی مدرسے كی افتتاحی تقريب میں رياست پروان كے گورنر نے ان تمام مخيرحضرات كا شكریہ ادا كيا جنہوں نے اس دينی مدرسے كی تعمير میں حصہ ڈالا ہے۔ ياد رہے كہ افغانستان كے صوبہ پروان میں اس دينی مدرسے كے علاوہ ايك اور دينی اور علمی مركز بھی موجود ہے۔ اس صوبے كا شمار افغانستان كے مركزی صوبوں میں ہوتا ہے۔ پہاڑوں كے دامن میں واقع یہ صوبہ افغانستان كے دارالحكومت كابل كے نزديك ہے۔
401028