بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " سيد يحيی جعفری" نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں شدت پسند وہابيوں كی طرف سے دنيائے اسلام كو لاحق خطرات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دنيائے اسلام كے اتحاد كے لئے سب سے بڑا خطرہ وہابی ہیں۔ وہ شيعہ اور نہ ہی سنی ہیں بلكہ استكبار كے آلہ كار ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايران ايك آزاد اورخود مختار ملك ہے جس نے كبھی بھی كفرو الحاد كے سامنے سرتسليم خم نہیں كيا۔ كرمان كے امام جمعہ نے حضرت فاطمۃ الزہراء "علیہا السلام" كی شہادت كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ عظيم خاتوں دنيا كے لئے نمونہ عمل ہیں اور آغازخلقت سے فاطمہ (س) جيسا نہ خلق ہوا ہے نہ روز قيامت تك كوئی خلق ہوگا۔
401777