Oic كی طرف سے افغانی شہريوں كے قتل كی مذمت

IQNA

Oic كی طرف سے افغانی شہريوں كے قتل كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے حالیہ واقعات میں افغانی شہريوں كے قتل كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے oic كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے حكومت افغانستان اور جان بحق ہونے والوں كے ورثاء كو تسليت پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ سول شہريوں كو فوجی كاروائيوں كا نشانہ بنانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ ياد رہے كہ ۱۰ مئی ۲۰۰۹ء كو افغانستان میں ايك بم دھماكے میں ۷ افغانی شہری جان بحق ہوئے تھے۔
403413