رجب طيب اردگان كی جمہوریہ آذربائيجان كے شہداء كے مزاروں پر حاضری

IQNA

رجب طيب اردگان كی جمہوریہ آذربائيجان كے شہداء كے مزاروں پر حاضری

سياسی وسماجی گروپ: ۱۲مئی ۲۰۰۹ء كو تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردگان"نے جمہوریہ آذربائيجان كے شہداء كے مزاروں پر حاضری دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے جمہوریہ آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی " ترند" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان ۱۲ مئی ۲۰۰۹ء كو جمہوریہ آذربائيجان كے دورے پر باكو پہنچے ہیں۔ انہوں نے پہلے سے طے شدہ پروگرام كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان كے شہداء كی آرامگاہوں پر حاضری دی۔ انہوں نے گزشتہ روز جمہوریہ آذربائيجان كے سابق صدر " حيدر علی اف" كی آرامگاہ پر بھی حاضری دی۔ تركی كے وزير اعظم كے ديگر پروگراموں میں آذربائيجان كی پارليمنٹ سے خطاب اور آذربائيجان كےصدر " الہام علی اف" سے ملاقات شامل ہے۔
404831