كردستان كے صدر مقام سے ايرانی ٹی وی پر اہل سنت كی پہلی اذان

IQNA

كردستان كے صدر مقام سے ايرانی ٹی وی پر اہل سنت كی پہلی اذان

سياسی وسماجی گروپ: قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی علی خامنہ ای كے حكم پر صوبہ كردستان سے ايرانی ٹی وی پر پہلی مرتبہ اہل سنت كی اذان نشر ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی كے اس فرمان كے بعد كردستان میں اہل سنت علماء كی كونسل نے ايك اطلاعیے كےذريعے اہل سنت كی اذان نشر كرنے پر كردستان كے ٹيلی ويژن سنٹر كا شكریہ ادا كيا۔ اس اطلاعیے میں اہل سنت كے علماء كردستان نے ٹی وی سنٹر سے "شافعی" اہل سنت كی اذان نشر كرنے پر مبنی قائد انقلاب اسلامی كے فرمان كو سراہا ۔ شافعی فقہ كے مطابق یہ اذان صبح ، ظہر اور مغرب كے وقت كردستان كے ٹی وی سنٹر سے نشر ہو گی۔ اس سے پہلے شافعی مذہب كی اذان كردستان كے ٹی وی سنٹر سے نشر نہیں ہوتی تھی۔
404532