بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار تين دن تك جاری رہے گا جس میں اسرائيل كی اسلام مخالف كمپنيوں كے ساتھ بائيكاٹ كے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔ كويت میں اسرائيلی بائيكاٹ سے متعلق دفتر كے انچارج وليد السابج اور اس ادارے كی دوسری شخصيات نے بھی اس سيمينار میں شركت كی۔ وليد السابج نے اس سيمينار كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں اسرائيل كی اسلام مخالف كمپنيوں كے ساتھ بائيكاٹ اور اسرائيل كو بليك لسٹ میں قرار دينے كے علاوہ عرب كمپنيوں كا اسرائيل سے ہر قسم كے روابط كو ختم كرنے كے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خيال كيا جائيگا۔
403634