ايران كے شہر زابل میں '' حديث عشق" كے عنوان سے مقابلے كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر زابل میں '' حديث عشق" كے عنوان سے مقابلے كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: بانی انقلاب اسلامی ايران امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے شہر زابل میں " حديث عشق" كے عنوان سے ايك مقابلہ منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زابل كا ادارہ تبليغات اسلامی امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے اس شہر میں " حديث عشق" كے عنوان سے ايك مقابلہ منعقد كر رہا ہے۔ " حديث عشق" كے عنوان سےیہ مقابلہ امام خمينی (رح) كے وصيت نامے سے منعقد كيا جائےگا۔ اس مقابلے میں شركت كے لئے كم از كم عمر ۱۲ سال ہے۔ اور اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے ۲۰ افراد كو قرعہ اندازی كے بعد انعامات ديئے جائیں گے۔
408466