روس میں آيت اللہ بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے مجلس ترحيم كا انعقاد

IQNA

روس میں آيت اللہ بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے مجلس ترحيم كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے روس كے دارالحكومت كی مسجد خاتم الانبياء میں آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے گزشتہ روز ايك مجلس ترحيم منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس میں ايرانی ،آذری اورافغانی شيعوں نے شركت كی۔ ماسكو میں مرحوم آيت اللہ العظمی لنكرانی كے دفتر كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " خدائی" نے اس مجلس سے خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كے علمی اور عرفانی مقام كو بيان كيا۔ انہوں نے حديث شريف" اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمۃً لايسد ھا شیء"كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس عالم ربانی كی موت عالم اسلام كے لئے بہت بڑا خلاء ہے اور یہ خلاء اتنی جلدی پُر ہونےوالا نہیں ہے۔
409465