بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق طلباء كے لئے گريجويشن كے سبجيكٹس مندرجہ ذيل ہیں:
اسلامی علوم واقتصاد، اسلامی علوم و روابط، اسلامی علوم و نفسيات اسلامی معارف وسياسی علوم اور اسلامی علوم و اجتماعيات جبكہ طالبات كے لئے گريجويشن كے سبجيكٹس كی تفصيل اس طرح ہے: اسلامی علوم، انگلش و عربی ادبيات ، قرآن ، حديث و اسلامی كلام۔
ايم فل میں طلباء حسب ذيل سبجيكٹس كا انتخاب كر سكتے ہیں:
تاريخ تشيع و تاريخ جہان اسلام، تبليغ و روابط، پينل رائٹس و جرم شناسی، اسپيشل رائٹس، علوم حديث، معيشتی فقہ ، قضائی فقہ ، فقہ و اسلامی علوم جبكہ ايم فل میں طالبات كے لئے تفسير و علوم قرآنی، انگريزی ، فارسی ادبيات و اسلامی كلام كا اعلان كيا گيا ہے۔
طلباء و طالبات ۳۱ مئی ۲۰۰۹ء تك جامعۃ المصطفی العالمیہ كی مندرجہ ذيل سائٹ پر اپنے ناموں كا اندراج كروا سكتے ہیں۔
www.miu.ac.ir
مزيد معلومات كے لئے درج ذيل ٹيلی فون نمبر پر رابطہ كيا جا سكتا ہے۔ 0251-7177765 ۔ ياد رہے كہ طلباء طالبات كے داخلہ ٹيسٹ ۱۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو ہو گا۔
411112