كراچی میں امام خمينی (رح) كی علمی و عملی زندگی كے موضوع پر ايك سيمينار

IQNA

كراچی میں امام خمينی (رح) كی علمی و عملی زندگی كے موضوع پر ايك سيمينار

اعزازی گروپ/ سيد كوثر عباس موسوی: ۴ جون ۲۰۰۹ء كو پاكستان كے شہر كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس میں "امام خمينی علم و عمل كی روشنی میں " كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس میں امام خمينی (رح) كی علمی اور عملی زندگی پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔ كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " سيد حسين تقی زادہ" نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں شيعہ اور اہل سنت علماء كرام امام خمينی كی علمی اور عملی زندگی كے موضوع پر تقارير كریں گے۔
412999