بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صدر نے اس وحشيانہ حملے كو دينی اور اخلاقی اقدار كے خلاف قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسجد جيسے مقدس مكان میں نمازيوں كو حملوں كا نشانہ بنانا اسلام اور انسانيت سے كھلی دشمنی ہے۔ حامد كرزئی نے لوگوں اور حكومت ايران سے اظہار ہمدردی كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گرد علاقے كی ترقی اور امن وامان میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔
413428