مسئلہ صلح فقط اسلامی مسئلہ نہیں ہے

IQNA

مسئلہ صلح فقط اسلامی مسئلہ نہیں ہے

سياسی وسماجی گروپ: شام كے مفتی " احمد بدرالدين حسون" نے دمشق میں " اسلام میں صلح كا پيغام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ صلح فقط اسلام ہی كا مسئلہ نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی" سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے مفتی نے كہا كہ جنگ وجدال كے اس دور میں اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد صلح كے بارے میں اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنا ہے۔ حسون نے مزيد كہا كہ صلح فقط اسلام كا مسئلہ نہیں ہے بلكہ بين الاقوامی مسئلہ ہے اور سبھی افراد كی ذمہ داری ہے كہ اس مسئلے میں اپنی ذمہ داری كا احساس كریں۔
415086