احسان اوغلو كی اوباما كے خطاب كی تقريب میں شركت

IQNA

احسان اوغلو كی اوباما كے خطاب كی تقريب میں شركت

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" مصر كے دارالحكومت " قاہرہ" میں امريكی صدر باراك اوباما كے خطاب كی تقريب میں شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " oic" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصری حكومت نے احسان اوغلو كو اوباما كے خطاب كی تقريب میں شركت كی دعوت دی ہے ۔ " احسان اوغلو" اس تقريب میں شركت كے لئے آج قاہرہ روانہ ہو رہے ہیں۔ امريكی صدر باراك اوباما ۴ جون ۲۰۰۹ء كو قاہرہ میں اسلامی دنيا سے خطاب كرنے والے ہیں۔ اوباما نے كچھ عرصہ پہلے ايك اخباری كانفرنس میں كہا تھا كہ وہ مصر دورے كے دوران امريكا اور اسلامی دنيا كے درميان پائيدار روابط كے قيام كے لئے كوشش كریں گے۔ باراك اوباما ايسے وقت میں مسلم دنيا سے پائيدار تعلقات كے قيام كی بات كر رہے ہیں جب بين الاقوامی میڈيا ان كے مشرق وسطی كے دورے كا مقصد اسرائيل كی حكومت كو قانونی حيثيت دينا قرار دے رہا ہے۔
415363