بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " رمثا" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست نےكہا كہ شہر رمثا كے ادارہ اوقاف نے ايك لاكھ ڈالر كی لاگت سے اس شہر میں ايك بڑی مسجد كی مرمت كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس ادارے كی كوششوں سے اس شہر میں ۳۰ ديگر مساجد كی بھی مرمت كی گئی ہے۔ ان ۳۰ مساجد كی مرمت میں ۳لاكھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ا س منصوبے كی تكميل میں اس علاقے كے لوگوں نے اس ادارے سے بہت تعاون كيا ہے۔انہوں نے كہا كہ اس كے علاوہ اردن كے علاقہ " الطرہ" میں بھی مسجد" معاذ بن جبل" كی توسيع كی گئی ہے كہ جس پر ۱۱۰ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔
417023