بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۱۴ جون ۲۰۰۹ء كو پيغمبر اسلام (ص) كی لخت جگر حضرت فاطمۃ زہراء (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے پاكستان كے شہر كراچی كے قومی ميوزيم میں " عورت، قرآن و عترت كی نظر میں " كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہو گا۔ یہ سيمينار كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔ اس علمی سيمينار كی مہمان خصوصی صوبہ سندھ كے پارليمانی ترجمان كی معاون" سيدہ شہلا رضا" ہوں گی اور اس سيمينار میں " مسعود زمانی كی اہلیہ" ، "حجۃ الاسلام تقی زادہ كی اہلیہ" ،" شائستہ زيدی" اور" دردانہ صديقی" خطاب كریں گی۔
ياد رہے كہ اس سيمينار كے تمام انتظامات خواتين نے انجام ديئے ہیں حتی كہ اس سيمينار میں سيكورٹی فرائض كی انجام دہی كے لئے پاكستان لیڈيز پوليس كی خدمات كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
417973