حزب اللہ نے قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر عالمی برادری كے سكوت كی مذمت كی ہے

IQNA

حزب اللہ نے قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر عالمی برادری كے سكوت كی مذمت كی ہے

سياسی وسماجی گروپ: ۱۱ جون ۲۰۰۹ء كو حزب اللہ لبنان نے اپنے ايك بيانیے میں قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر عالمی برادری كی خاموشی كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے اس بيانیے میں شہر قدس میں یہوديوں كے جرائم كی بھی مذمت كی ہے اور اسلامی ممالك سے درخواست كی ہے كہ وہ اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرتے ہوئے قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر فوری رد عمل ظاہر كریں۔ اس بيانیے میں عرب ليگ اور oic سے بھی اپيل كی گئی ہے كہ وہ قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير ركوانےكے لئے اپنا كردار ادا كریں۔ اس بيانیے كے آخر میں تاكيد كی گئی ہے كہ اسلامی ممالك اور عالمی برادری اس اميد میں نہ رہیں كہ امريكہ اور بين الاقوامی نمائندے مسئلہ فلسطين كے حل كے لئے كوئی اقدام كریں گے كيونكہ ان كے پيش نظر ہميشہ اسرائيلی مفادات رہیں ہیں۔
419410