بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كی رياست جرش كے ادارہ اوقاف و اسلامی امور كے انچارج " احمد عبدالولی القرعان" نے اس مسجد كے افتتاح كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے مسرت كا اظہار كيا اوركہا كہ شاہ عبداللہ كی بادشاہت كی ۱۰ویں سالگرہ پر ہم فلسطينی بہنوں اور بھائيوں كے استفادے كے لئے مسجد تميم الداری كا افتتاح كر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اس علاقے میں فلسطينی پناہ گزينوں كا مدتوں سے اصرار تھا كہ یہاں ايك مسجد تعمير كی جائے۔ خدا كا شكر ہے كہ ہم ان كی خواہش كو پورا كرنے میں كامياب ہوئے ہیں۔ انہوں نے كويت كے مخير شخص " ابراہيم المہاجری" كا بھی شكریہ ادا كيا كہ جس نے اس مسجد كی تعمير كے اخراجات برداشت كیے۔
419316