قم میں آيت اللہ العظمی گلپائيگانی كی برسی كا انعقاد

IQNA

قم میں آيت اللہ العظمی گلپائيگانی كی برسی كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: قم میں آيت اللہ گلپائيگانی كی ۱۶ویں برسی منائی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق برسی كی یہ تقريب ۱۸ جون ۲۰۰۹ء كو نماز مغرب و عشاء كے بعد مسجد اعظم قم میں منعقد ہو گی۔ برسی كی اس تقريب میں مراجع تقليد، ان كے دفتر كے نمائندے اور مقامی حكومتی عہديدار شركت كریں گے۔ آيت اللہ العظمی گلپائيگانی ۸ ذيقعدہ ۱۳۱۶ ھ ۔ ق كو گلپائيگان كے نزديك ايك دیہات میں پيدا ہوئے۔ امام رضا (ع) كی ولادت كے ايام میں پيدا ہونے كی وجہ سے آپ كے والد بزرگوار نے آپ كا نام " محمد رضا" ركھا۔ آپ كا لقب "ھبۃ اللہ" اور كنيت " ابوالحسن" تھی۔ آيت اللہ گلپائيگانی كے مرحوم امام خمينی (رح) كے ساتھ زمانہ طالب علمی میں ہی بڑے اچھے تعلقات تھے۔ دنيائے تشيع كے عظيم مرجع آيت اللہ العظمی گلپائيگانی نے ۱۳۷۲ ھ ۔ ش كو اس دارفانی سے كوچ كيا۔
420475