صہيونزم، علاقے میں فتنے كا سرچشمہ ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

صہيونزم، علاقے میں فتنے كا سرچشمہ ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ " عبدالامير قبلان" نے صیہونزم كو مشرق وسطی میں فتنہ و فساد كی جڑ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے كہا كہ غاصب اسرائيل مسلسل اسلامی اقدار كی توہين كر رہا ہے اور فلسطينی بے گھر شہريوں كی اپنے گھروں كو واپسی كے حق كو نظر انداز كر رہا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی سازشوں سے مقابلے كے لئے ضروری ہے كہ مسلمان اپنی صفوں كے اندر اتحاد و يگانگت پيدا كریں۔
422221