بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " حج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد حسين نے جمعرات سہ پہر كو " العالم" نيوز چينل میں " قدس خطرے میں" نامی تجزياتی پروگرام میں حاضر ہوكر عرب اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ شہر قدس شريف اور مسجد الاقصی پر اسرائيلی فوجيوں كے ظالمانہ حملوں كے خلاف عملی اقدام كریں۔ قدس كے مفتی نے مزيد كہا كہ اس میں شك نہیں ہے كہ اسرائيليوں نے اس مقدس شہر میں تمام مقدس مقامات اور فلسطينيوں كو نشانہ بنانے كا عزم كیے ركھا ہے۔
انہوں نے اسلامی اور عرب ممالك كی طرف سے ايك موقف اختيار كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ان كے پاس طاقت كی فراوانی ہے جسے وہ مسئلہ فلسطين كے حل كے لئے استعمال كر سكتے ہیں۔ محمد حسين نے مزيد كہا كہ اسرائيلی ۱۹۶۷ء سے قدس شريف پر اپنا ناجائز قبضہ جمانے كے زمانہ سے ليكر آج تك اس شہر كے اسلامی آثار كو نابود اور باشندوں كو مہاجرت پر مجبور كرنے كی سرتوڑ كوشش كرتے چلے آ رہے ہیں۔ اپنی بات كو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اسرائيلی افواج كی اس سنگدلانہ بربريت پر قدس شريف كی حمايت اور تمام فلسطينی زمينوں پر ناجائز قبضے كے خاتمہ كے لئے اسلامی حكومتوں كی خاموشی اپنے اختتام كو پہنچنی چاہیے۔
422706