ملائيشيا میں اسلامی سیٹلائٹ چينل كا افتتاح

IQNA

ملائيشيا میں اسلامی سیٹلائٹ چينل كا افتتاح

سياسی و سماجی گروپ: ملائيشيا كے اعلی سركاری عہديدار جميل خير بحروم نے اس ملك میں اسلامی سیٹلائٹ ٹی وی چينل كے لانچ ہونے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بحرين كی خبررساں ايجنسی " بنا " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جميل خير بحروم نے كہا ہے كہ اس وقت اس ٹی وی چينل كو لانچ كرنے كے مراحل مكمل ہونے كو ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ملائيشيا میں اسلامی ٹی وی چينل اسلامی پيغام كی نشرو اشاعت كے لئے منبر كا كام دے گا اور اس ٹی وی چينل كے ذريعے دينی مسائل كا تجزیہ و تحليل كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ ۱۹ جون ۲۰۰۹ء كو ملائيشيا پارليمنٹ نے اپنے اجلاس میں اس ملك میں اسلامی ٹی وی چينل كے آغاز كی منظوری دی تھی۔
424214