آذربائيجان كی وزارت خارجہ كے سامنے اسرائيل مخالف مظاہرہ

IQNA

آذربائيجان كی وزارت خارجہ كے سامنے اسرائيل مخالف مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: اسرائيلی صدر كے آذربائيجان كے آئندہ دورے كے خلاف آذربائيجان كی دينی جماعتوں نے اس ملك كی وزارت خارجہ كے دفتر كے سامنے مظٓاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے "ترند" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مظاہرہ گزشتہ روز آذربائيجان كی وزارت خارجہ كے دفتر كے سامنے كيا گيا جس میں آذربائيجان كی دينی جماعتون كے ۵۰ نمائندوں نے شركت كی تاہم حكومت آذربائيجان كی طرف سے اس مظاہرے كی اجازت نہ ہونے كی وجہ سے آذربائيجان كی سيكورٹی فورسز نے مظٓاہرين كو منتشر كر ديا۔ البتہ اس مظاہرے كے شركاء كو گرفتار بھی كيا گيا جنمیں آذربائيجان كی اسلامی جماعت كے سربراہ " محسن صمداف" بھی شامل ہیں۔ محسن صمداف كی طرف سے یہ عندیہ ديا جا چكا ہے كہ ہماری جماعت اسرائيلی صدر كے آذربائيجان كے دورے كی سخت مخالف ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ شمعون پيرز بے گناہ انسانوں كا قاتل ہے لہذا اسے آذربائيجان نہیں آنا چاہیے ۔
ياد رہے كہ اسرائيلی صدر شمعون پيرزكوآج باكو پہنچنا ہے۔
426129