برازيل كی ۸۰ مساجد میں پيش نماز حضرات كا فقدان

IQNA

برازيل كی ۸۰ مساجد میں پيش نماز حضرات كا فقدان

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: برازيل كی ۱۲۰ مساجد میں سےصرف ۴۰ مساجد میں پيش نماز ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برازيل كی ايك مسجد كے پيش نماز " خالد تاقی الدينوی" نے كہا كہ برازيل كی ۱۲۰ مساجد میں سے صرف ۴۰ مساجد میں پيش نماز موجود ہیں۔ اتنی زيادہ مساجد میں پيش نماز نہ ہونے كی وجہ سے ان مساجد میں دينی سرگرمياں تعطل كا شكار ہیں۔ " تاقی الدينوی" نے اسلامی ممالك سے اپيل كی ہے كہ وہ اس مشكل كو حل كرنے كے لئے مؤثر كردار ادا كریں۔ حكومت برازيل كے اعداد وشمار كے مطابق اس ملك میں مسلمانوں كی تعداد ۲۷ ہزار ہے جبكہ برازيل كی اسلامی انجمنوں كا كہنا ہے كہ برازيل میں مسلمانوں كی تعداد ۱۵ لاكھ سے زيادہ ہے۔
426984