عراق اور بحرين میں جشن مولود كعبہ كا اہتمام

IQNA

عراق اور بحرين میں جشن مولود كعبہ كا اہتمام

اعزازی گروپ/محمد دريابان : عراق اور بحرين میں ۱۳ رجب كو مولود كعبہ، فاتح خيبر ،حامی ختمی مرتبت، حيدركرار حضرت اميرالمؤمنين علی ابن ابی طالب علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اميرالمؤمنين علی ابن ابی طالب (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے نجف اشرف میں چراغاں كيا جا رہا ہے اور اميرالمؤمنين (ع) كے عاشق عراق كے كونے كونے سے نجف اشرف میں جمع ہو رہے ہیں۔ بہت سے عراقی پيدل چل كر نجف اشرف پہنچ رہے ہیں۔ بحرين كے شيعہ اور حضرت امام علی (ع) كے عاشق بھی جشن مولود كعبہ كے انعقاد كے لئے تيارياں كر رہے ہیں۔ ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق كويت ، امارات اور قطر میں بھی جشن مولود كعبہ كی مناسبت سے تيارياں كی جا رہی ہے۔
428803