بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " حضرت امام علی كا معيشتی طرزعمل، حال اور مستقبل كے لئے درس عبرت" كے سلسلے میں منعقد ہونے والے اس فيسٹيول كی مختلف تقريبات میں بہت زيادہ مفكرين، علماء ،شعراء اور اسكالرز شركت كررہے ہیں۔ اس فيسٹيول كی پہلی نشست میں اسلامی اقتصادی ڈويلپمنٹ ، حضرت علی (ع) كی معاشی زندگی، عالمی اقتصادی بحران اور نہج البلاغہ كی اقتصادی پاليسی، نہج البلاغہ كی روشنی میں عالمی بحران كا حل جيسے عناوين زير بحث آئے ہیں۔ اس كی دوسری نشست حلب كے" شيراٹون" ہوٹل میں منعقد ہو گی اور اس میں حضرت علی (ع) كی نظر میں فقرو غربت كے اسباب جيسے موضوعات پر بحث كی جائے گی۔ اس سلسلہ كی آخری نشست حمص كے" السفير" ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں حضرت امام علی كی معاشی پاليسی ، عدالت و معيشت، انفرادی، اجتماعی اور حكومتی ذمہ دارياں جيسے موضوعات پر آرٹيكلز پيش كیے جائیں گے۔
430750