عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كی طرف سے چين میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

IQNA

عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كی طرف سے چين میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

سياسی گروپ: عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی نے چين كے علاقہ سنكيانگ میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی نے ايك بيانیہ جاری كرتے ہوئے چين میں مسلمانوں كے قتل كے نسل پرستانہ اقدامات كی شديد مذمت كی ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اسلامی ممالك كی ذمہ داری ہے كہ اس قسم كے واقعات كے خلاف متحد ہوكراپنا رد عمل دكھائیں كيونكہ اس قسم كے واقعات پر سكوت انسانی حقوق كی پامالی پر سكوت كے مترادف ہے۔ عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی نے چين كی رياست سنكيانگ میں مسلمانوں كے قتل كے واقعات پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے حكومت چين سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك میں موجودہ تمام اقوام سے مساوی سلوك برتے اور مسلمانوں كے شہری حقوق كا خيال كرے۔
433492