بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے اسلامی پارليمنٹ كے میڈيا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كی قومی كانگريس كے سيكرٹری احمد عبدالھادی چلبی نے ۲۱ جولائی كو اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی سے ملاقات كی ہے۔ اس ملاقات میں لاريجانی نے عراق كے موجودہ سنگين حالات كے پيش نظر پوری عراقی عوام كے درميان اتحاد و وحدت كو برقرار ركھنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق كی شجاع اوربا شعور عوام نے اس بات كا ثبوت ديا ہے كہ وہ اپنے ملك كو چلانے كی بھرپور صلاحيت ركھتی ہے۔ اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر نے آخر میں عراقی عوام كے درميان اتحاد و وحدت برقرار ركھنے كے لئے اسلامی جمہوریہ ايران كی حمايت كی يقين دہانی كرواتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران ، عراقی عوام كی مدد كرنے اور عراق كی آباد كاری كے لئے كسی كوشش سے دريغ نہیں كرے گا۔
437290