ملت فلسطين كی نجات كے لئے مسلمان متحد ہو جائیں: آيت اللہ قبلان

IQNA

ملت فلسطين كی نجات كے لئے مسلمان متحد ہو جائیں: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی شيعہ اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ ملت فلسطين كی نجات كے لئے متحد ہو جائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے كہا كہ اسرائيل، فلسطين كے تشخص كو نابود كرنا چاہتا ہے ليكن بعض عرب اور مسلم ممالك ملت فلسطين كی حمايت میں غفلت كر رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہم سبہی كو اسرائيلی مظالم اور فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير كی شديد مخالفت كرنی چاہیے۔ آيت اللہ قبلان نے عراق میں امن وامان كی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عراقيوں كو چاہیے كہ وہ اپنے ملك میں استحكام كے لئے اپنی صفوں كے اندر اتحاد و وحدت كو مضبوط بنائیں۔
438694